جنید ریاض: وزیر اعلیٰ مریم نواز میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو آج انعامات دیں گی۔
میٹرک کے امتحان میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز مین پوزیشن لینے والے سٹوڈنٹس کیلئے 25 کروڑ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
ایوانِ وزیراعلیٰ 90 شارعِ قائداعظم میں آج وزیر اعلی کی طرف سے صوبہ کے میٹرک امتحانات کے ہیروز کے اعزاز میں تقریب کے دوران گذشتہ چار سالوں کے پوزیشن ہولڈرز کو سکالرز شپس اور میڈلز دیئے جائیں گے۔
چار سال قبل پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ہونے والی سالانہ سرکاری تقریب ختم کر دی گئی تھی۔ اب مریم نواز نے ہونہار سٹوڈنٹس کو انعامات دینے کا سلسلہ پھر سے بحال کیا ہے۔