ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے پانی نے باٹا پور کے مکینوں کو  سنگین مصائئب میں مبتلا کر دیا

GT Road Lahore Rain water crisis, rain water pounding, city42, Batapur GT Road
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ثمرہ فاطمہ:     شہر میں  برسنے والا ابر رحمت شہریوں کے لئے سکھ کا سانس بھی لایا لیکن جیسے ہی بارش بڑھتی ہے، شہر کی سڑکیوں اور گلیاں بارش کے پانی سے بھر جاتے ہیں اور  ایک بار پھر  واسا انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل جاتا ہے۔

  حالیہ بارش سے متعدد شاہراہوں کی طرح  باٹا پور  جی ٹی روڈ بھی بارشی پانی کی نذر ہو گیا۔ مین روڈ سمیت سروس لین پر تین تین فٹ جمع پانی کے باعث لوگوں کا نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

باٹا پور مین جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف اورسروس لین تین تین فٹ بارشی پانی میں ڈوب گئیں۔ تاحدنگاہ پانی ہونے کےباعث مین شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شہری سڑکوں اور گلیوں مین جمع پانی میں  پیدل گزرنے سے قاصررہے۔ ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں بھی بارشی پانی میں بند ہوتی رہیں۔

 بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اوردکانوں میں گھس جانے سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے۔

شہریوں کا کہنا تھا بارش ہمارے لیے رحمت کی بجائے زحمت بن گئی ہے۔ علاقہ کے بارش میں پپنسے ہوئے مکینوں نے  بتایا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے یہاں پر پانی اسی طرح جمع ہو جاتا ہے۔ نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے، انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی اہلکار پانی کے نکاس کا بندوبست کرنے کے لئے نہیں آئے۔ 

علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک اور اطراف میں ہر جگہ پانی ہونے کے سبب وہ زندگی کے معمول کے کام انجام دینے سے قاصر ہیں۔ روزگار کا نقصان الگ ہ ہو رہا ہے۔   انتظامیہ سے گزارش ہے بارش کے پانی کی نکاسی کو جلدازجلد ممکن بنائے ۔