بارش نے جی ٹی روڈ کو ایک بار پھر دریا بنا ڈالا

20 Aug, 2024 | 02:13 AM

افشاں رضوان:  کچھ گھنٹوں کی بارش کے بعد جی ٹی روڈ  بھی دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔  فٹ پاتھ اور مین روڈ سب کچھ پانی میں ڈوب گیا ۔ واسا حکام کے امدادی کیمپ پرینک ثابت ہوئے، جی ٹی روڈ ڈوب گیا لیکن واسا کے اہلکاروں نے بارش کے پانی کو نکالنے کے لئے کچھ نہیں کیا۔

2 سے 3 فٹ بارشی پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی  بری طرح متاثر ہوئی۔  شہریوں کو امدورفت میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ براش کا پانی جی ٹی روڈ کے اطراف بہت سی گلیوں کے نشیبی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر واسا کا صرف ایک کیمپ بنایا گیا لیکن اس کیمپ پر موجود اہلکاروں کی جانب سے بھی بارش کے دوران اور اس کے بعد جی تی روڈ  پر جمع ہونے والے پانی کو نکالنے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں