ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چند گھنٹے کی بارش نے مناواں کو ندی میں بدل ڈالا

Manawan main road, rain water management, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: بارش سے شہریوں کے چہروں پر آنے والی مسکراہٹ واسا انتظامیہ نے چھین لی،  واسا   کی نااہلی کے باعث شہر کی چھوٹی بڑی سینکڑوں شاہراہوں، گلیوں اور بازاروں مین پانی بھر گیا۔  چند گھنٹوں کی بارش نے ایک بار پھر شہر کی انتظامیہ کی نا اہلی کا پول کھول دیا۔  بارش کےبعدجی ٹی روڈباٹاپور کا سارا علاقہ ندی کامنظرپیش کرنےلگا۔ 
دو فٹ پانی مناواں کی مرکزی شاہراہ پر جمع ہونے سے آمدورفت عملاً بند ہو گئی۔ لوگوں کی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں بارش کے پانی میں پھنس کر بند ہو گئیں۔ ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار رہا۔ 
شہریوں  کا پانی سے بھری سڑکوں اور گلیوں میں، پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔ 


مین سڑک پر کھلے ہوئے مین ہولز بھی شہریوں کیلئے الگ سےخطرے کی گھنٹی بن گئے۔ انتظامیہ شہریوں کو درپیش ان مصیبتوں سے عملاً لاتعلق رہی۔ بارش کے پانی کے نیچے چھپےکھلے مین ہولز  میں گرنے سے  بچنے کے لئے شہریوں نے خود ان تمام مین ہولز پر کہیں بنچ کھڑا کر کے، کہیں درختوں کی بڑی شاخیں کھڑی کر کے ادھر سے گزرنے والوں کو خبردار کرنے کا انتظام کیا۔ 


بارش ہونے کے کئی گھنٹے بعد بھی واسا انتظامیہ بارش کا پانی نکالنے نہیں پہنچ سکی۔