اسلام آباد  میں پارلیمنٹ کے سامنے مذہبی کارکنوں کی توڑ پھوڑ، آنسو گیس کی شیلنگ

20 Aug, 2024 | 12:30 AM

سٹی42:   اسلام آباد کے ڈی چوک پر بعض مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے احتجاج کیا اس دوران یہ کارکن پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون میں داخل ہو گئے جس کے بعد پولیس کو قومی اسمبلی کے سامنے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کرنا پڑی۔  

اسلام آباد کے ڈی چوک پر جمع ہونے والے بعض مذہبی جماعتوں کے مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا ۔ 

پولیس نے رکاوٹیں ہٹا کر  پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے  آنے والے مظاہرین پر شیلنگ کی تو  مظاہرین نے پارلیمنٹ  کے سامنے  سڑک پر لگے ہوئے ٹریفک سگنل توڑ دیے اور پھر پارلیمنٹ ہاؤس کے ساتھ واقع سپریم کورٹ کے سامنے جا کر بھی احتجاج کیا۔

بعد ازاں  ان مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے واپس  ڈی چوک پہنچ کر احتجاج کیا اور  پھر کچھ دیر بعد منتشر ہوگئے۔

مزیدخبریں