ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاطمہ کیس کے بعد رانی پور حویلی سے دوسری لڑکی لاپتہ

فاطمہ کیس کے بعد رانی پور حویلی سے دوسری لڑکی لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رانی پور میں فاطمہ کیس کے بعد دوسرا واقعہ سامنے آگیا۔

قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا ڈیڈھ سال سے لاپتہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر اور بیوی کے گھریلو تنازع کا مسئلہ ہونے باعث 20 سالہ لڑکی ثناء کو رانی پور حویلی میں معاملہ حل ہونے تک پیر مرشد حوالے کردیا گیا تھا، جس کے بعد ڈیڈھ سال سے لڑکی ثناء تاحال غائب ہے۔ 

متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ و ورثاء نے پیر سید سہیل احمد شاہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پیر سائیں سہیل احمد شاہ نے لڑکی کو حویلی میں امانت طور چھوڑنے کو کہا گیا پھر ہم وہاں چھوڑ کر آئیں۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ رانی حویلی سے اچانک فون کال کرکے آگاہ کیا گیا آپکی لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے، رانی پور حویلی میں کئی مرتبہ گئے چکر لگائے لیکن ہمیں لڑکی کا کچھ نہیں بتایا گیا ، رانیپور تھانے پر متعدد بار شکایات لے کر گئے لیکن غریب ہونے باعث پولیس نے کوئی ازالہ نہیں کیا۔ 

 ورثاء نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ اور پولیس اعلی حکام سے 20 لڑکی کی بازیابی کو یقینی بناکر انصاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔