ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانی پور تشدد کیس؛ بڑا افسر گرفتار

Ranipur Torture Rape and Murder case, city42, Medical Superintendent arrested
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رانی پور میں پیر کی حویلی میں کمسن  ملازمہ کی تشدد سے وفات کے کیس میں ملزم اسد شاہ کی مدد کرنے والے ہسپتال کےایم ایس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

اندرون سندھ کے علاقے رانی پور میں دس سالہ ملازمہ فاطمہ کی تشدد سے وفات کے مقدمے میں تفتیش کے دوران پولیس نے گرفتار ملزم اسد شاہ کی سہولت کاری کے الزام میں رانی پور اسپتال کے سابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ علی حسن وسان کو گرفتار لیا ہے، سابق ایم ایس علی حسن وسان نے بچی کی لاش کو نوشہرو فیروز منتقل کرنے کے لیے ملزم کو ہسپتال کی ایمبولنس فراہم کی تھی۔

دس سالہ فاطمہ 14 اگست کو پراسرار حالات میں اسد شاہ کی حویلی مین فوت ہو گئی تھی۔ 15 اگست کو معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس کے بعد ایم ایس علی حسن وسان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کمسن ملازمہ تشدد قتل کیس میں مرکزی ملزم اسد شاہ سمیت 6 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل کمسن ملازمہ کی سامنے آنے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی تھی کہ بچی پر تشدد کیا گیا جب کہ اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کےبھی شواہد ملے ہیں۔