وزیراعلیٰ محسن نقوی کا جڑانوالہ کے متاثرہ مسیحی گھرانوں کے لئے بڑا اعلان

20 Aug, 2023 | 06:50 PM

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی متاثرہ مسیحی خاندانوں کی داد رسی کے لئے ان کے پاس پہنچ گئے،متاثرین کے مسائل سنے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جلائے گئے گھروں کے مالکان کے لئے20 ،20 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا اور ضرورت کی اشیاء تقسیم کیں، مالی امداد کی منظوری کےلئے تاریخ میں پہلی بار پنجاب کابینہ کا اجلاس چرچ میں ہی ہوا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء کے ہمراہ دانش اسکول جڑانوالہ میں ریلیف کمیمپ کا دورہ کیا۔ متاثرین کو دلاسہ دیا اور ان کے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے اور نقصان کے ازالے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسیحی عبادت گاہوں کو جلد اصل حالت میں بحال کریں گے ، پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ساتھ کھڑی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندانوں کی جلد رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں