ڈینگی کے وار،مزید 5 افراد شکار

20 Aug, 2023 | 05:20 PM

ویب ڈیسک : راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.

محکمہ صحت  کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، اس کے علاوہ رواں سیزن ڈینگی مریضوں کی تعداد 93 ہوچکی ہے، اس وقت 13 کے قریب مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں.

محکمہ صحت کی جانب سے انسداد ڈینگی کی کاروائیاں جاری ہیں.

مزیدخبریں