ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار اور سینٹر عرفان صدیقی نے صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے استعفے کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر اسحا ق ڈارکاکہناہے کہ صدر عارف علوی اپنا دفتر موثر انداز میں چلانے میں ناکام ہو گئے۔علوی صاحب اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفی دیں ۔
If President doesn’t return a Bill with objections within 10 days, then that Bill stands deemed approved (Art 75).
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 20, 2023
All orders recorded in writing and nothing verbal. Alvi Sb should share evidence of his written/recorded order to return Bills with objections within 10 days. pic.twitter.com/vOgu89rrSJ
اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا قانون کے مطابق سرکاری فائلز پر عملدرآمد یقینی بنایا جاتا ہے۔ایسے بیانات کا مقصد صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا ہے۔
دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اسٹاف بھی ان کے بس میں نہیں تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صدر علوی کھل کر بات کریں، اگر بلوں سے اختلاف تھا تو انہوں نے کیوں اپنے اعتراضات درج نہ کیے؟ ہاں یا نہ کے بغیر بل واپس بھیجنے کا کیا مقصد تھا؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میڈیا پہ خبریں آنے کے باوجود وہ دو دن کیوں چپ رہے؟ بولے بھی تو معاملہ اور الجھا دیا۔