کوٹ لکھپت جیل میں قیدی پراسرار طور پر ہلاک

20 Aug, 2023 | 04:40 PM

عابد چودھری: کوٹ لکھپت جیل میں قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ 55سالہ جاوید کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال لے جانے کے باوجود بھی جانبر نہ ہو سکا۔متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین ہوگا۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ 55سالہ جاوید قتل کے مقدمہ میں کوٹ لکھپت جیل قید تھا۔ 

دوسری جانب کیمپ جیل کا قیدی بھی پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا، 47سالہ قیدی کوطبیعت خراب ہونےپرہسپتال منتقل کیا مگرجانبرنہ ہوسکا۔ متوفی کی شناخت 47 سالہ جمعہ خان کے نام سے ہوئی۔ 

مزیدخبریں