محکمہ موسمیات نے بارش اور بونداباندی کا امکان ظاہر کردیا

20 Aug, 2023 | 03:24 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش اور بونداباندی کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات نے ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ درمیانی شدت کی مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج سے جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہوگا، جس سے شہر میں اگلے 3 روز کے دوران مطلع صاف/جذوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے۔

دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی جبکہ شام کو بلوچستان کی مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے33 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین سمیت کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیہی سندھ کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں