(ویب ڈیسک ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کہ میرا خدا گواہ ہے میں نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کئے۔
تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ”خدا گواہ ہے میں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کئے ، میں نے پاکستان آر می ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر بھی دستخط نہیں کئے ،میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اورآرمی ترمیمی بل 2023 سے متفق نہیں ،عملے سے کہا بغیر دستخط بلز مقرر ہ وقت میں واپس کریں تاکہ غیر موثر بنا یا جا سکے ،عملے سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا بل واپس جا چکے ؟یقین دلایا گیا کہ وہ بل واپس بھیج دیئے گئے ہیں “۔
میں اللّٰہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔ میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے۔…
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) August 20, 2023
صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ” آج مجھے معلوم ہوا کہ میرے سٹاف نے میرے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے،اللہ سب جانتا ہے، وہ معاف کرنے والا ہے،میں ان سے بھی معافی مانگنا چاہتاہوں جو اس سے متاثر ہوں گے “۔