پاکستان کے میچز میں سکیورٹی خدشات، ورلڈکپ شیڈول پھر تبدیل ہونے کا امکان

20 Aug, 2023 | 11:02 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی کا معاملہ پھر سر اٹھانے لگا ، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی ہو گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن چکا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں کہہ دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے سکیورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان سکیورٹی تحفظات سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔پاکستان کے 3 میچز سمیت 9  میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی اب ایک مرتبہ پھر شیڈول میں تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔

حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے لگاتار 2 دن میچز کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہےجبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈولڈ کیا گیا ہے۔حیدر آباد پولیس نے میچز کے دروان وقفہ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پولیس نے پاکستان  اور سری لنکا میچ پر خاص طور پر سکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل ہوئی تبدیلی
پاکستان سری لنکا کا میچ پہلے شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہونا تھاچونکہ پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد میں اب 14 اکتوبر کو ہونا ہے جو پہلے 15 اکتوبر کو تھا اور پاک بھارت میچ نووارتری تہوار کی وجہ سے 1  روز پہلے کیا گیا تھا۔لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پاکستان سری لنکا کامیچ پھر دو روز پہلے کیا گیا تھا پاکستان انگلینڈ کا میچ بھی کالی پوجا کی وجہ سے کولکتہ میں 12نومبر کی بجائے 11نومبر کو کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں