ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے سی بند،صفائی کے ناقص انتظامات،ڈاکٹرز غائب ،عملے کا نامناسب رویہ، وزیراعلیٰ پنجاب گورنمنٹ انڈس ہسپتال کاہنہ کی حالت دیکھ کربرہم  

اے سی بند،صفائی کے ناقص انتظامات،ڈاکٹرز غائب ،عملے کا نامناسب رویہ، وزیراعلیٰ پنجاب گورنمنٹ انڈس ہسپتال کاہنہ کی حالت دیکھ کربرہم  
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا گورنمنٹ انڈس ہسپتال کاہنہ کا تفصیلی دورہ ،کئی وارڈز میں اے سی بند، صفائی کے ناقص انتظامات، بیڈ شیٹس پر خون کے دھبے، واش رومز کی ابتر حالت، پانی کی لیکج ،ڈاکٹرز غائب، عملے کے ناروا سلوک سے مریض نالاں، سیکرٹری صحت کو فون کیا اور ہسپتال کی صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

 عملہ وارڈز میں داخل مریضوں کے ریکارڈ کے بارے میں غلط بیانی کرتا رہا،مریضوں اور تیمارداروں نے ہسپتال عملے کے نا مناسب رویے اور چیک اپ میں بلاجواز تاخیر کے بارے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی  نےایمرجنسی،بچہ وارڈ، سرجیکل آرتھوپیڈک،لیب ، فارمیسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ بھی  کیا۔ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر شدید برہم،غلط بیانی پر عملے کی سرزنش کی۔

 لیب میں موجود عملہ روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے ٹیسٹ کی تفصیلات  تک فراہم نہ کر سکا۔