نواز شریف سے ملاقات کیلئے شہباز شریف آج لندن جائیں گے

20 Aug, 2023 | 10:31 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے آج لندن جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف آج لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ لندن میں قیام کے دوران شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

سابق وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ کے حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سن کر دل بے حد دکھی ہے،

مریم اورنگزیب نے متاثرہ خاندانوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں