بھارتی فوجی ٹرک کو حادثہ ، افسر سمیت 9 اہلکار ہلاک  

20 Aug, 2023 | 09:53 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)لداخ میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ لیہہ سے 150 کلومیٹر دور کیاری میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام 5 بجے پیش آیا۔ لیہہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ڈی نیتیا نے واقعہ کی تصدیق کی ، پی ڈی نیتیا نے بتایا کہ ایک زخمی اہلکار زیر علاج ہے لیکن اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کا ایک ڈویژنل ہیڈکوارٹر مشرقی لداخ میں کیاری میں واقع ہے۔

 حکام نے بتایا کہ ٹرک میں 10 فوجی سفر کر رہے تھے اور قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں۔ حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمی فوجیوں کو طبی مرکز میں لے گئی، جہاں ان میں سے 9 کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

مزیدخبریں