پتوکی غلہ منڈی میں چایس دوکانیں ناگہانی آگ سےجل کر راکھ

20 Aug, 2023 | 01:29 AM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42:  پتوکی میں پرانی غلہ منڈی مین مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 40 سے زائد دوکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق  آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پتوکی میں فائرفائٹر کی ایک ہی گاڑی موقع پر پہنچنے کی وجہ سے آگ قابو سے باہر ہو گئی۔

 غلہ منڈی میں اچانک لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ، 40 کے قریب دوکانیں جل کر خاکستر  ہو چکی ہیں۔ تاجر برادری کا کروڑوں روپے کا غلہ اور دیگر سامان جل گیا، ریسکیو کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں ناکام ہو گئی۔ بیوپاری، آڑھتی اور تاجر اپنا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوتے ہوئے بے بسی کے ساتھ دیکھتے رہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ 

  پتوکی غلہ منڈی میں  اچانک آگ لگ جانے سےریسکیو 1122 اور تحصیل انتظامیہ کے پاس وسائل کی کمی کھل کر سامنے آگئی،  آٹھ لاکھ کی آبادی والے شہر میں صرف ایک ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی موجود ہے۔ فائیر بریگیڈ کی گاڑی سے چند ہی منٹ میں پانی ختم ہو گیا تو گاڑی کو مزید پانی لینے کے لئے واپس جانا پڑا اس دوران آگ مزید پھیل گئی۔ 

مزیدخبریں