شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ؛ 11 مزدور جاں بحق، 2 شدید زخمی

20 Aug, 2023 | 12:29 AM

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں بم دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ 

 ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کا کہنا ہے کہ دھماکہ گل میر کوٹ کے قریب سویلین گاڑی پر ہوا، گاڑی میں ٹوٹل 16 مزدور افراد سوار تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوگئے، دو مزدور شدید زخمی، جبکہ 3 لاپتہ ہیں۔ 

جاں بحق افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین اور وانا سے تھا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں