ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا شہباز گِل کی تازہ ویڈیو پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ویڈیو ٹھیک ہے تو خوشی کی بات ہے لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر شہباز گِل اتنے صحت مند ہیں تو پھر عمران خان پر ملاقات کی پابندی کیوں ؟
خیال رہے کہ آج وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے شہبازگل کی اسپتال کے کمرے کی ویڈیو بھی چلادی۔
اگر شہباز گل کی یہ ویڈیو حیح ہے تو یہ خوشی کی بات ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وہ اتنا صحت مند ہے تو پھر عمران خان، وکلاء اور میڈیا کی ملاقات پر کیوں پابندی ہے؟ پولیس کو چاہئے عمران خان وکلاء اور میڈیا کو ملاقات کی اجازت دیں https://t.co/NvovCp9tci
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 20, 2022
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ وڈیو ایک گھنٹے پہلے کی ہے اور شہباز گل ٹھیک ٹھاک کھڑے باتیں کررہے ہیں، شہبازگل کتابیں پڑھ رہے ہیں، چہل قدمی اور پولیس سے گفتگو کررہےہیں۔مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ شہبازگل کا آکسیجن کا ماسک کہاں گیا؟ کیمرہ دیکھتے ہی پروپیگنڈا شروع ہوجاتاہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چکوال کے ایک ریپسٹ کی آدھی ویڈیو چلا کر اسے شہباز گل کے ساتھ جوڑ دیا گیا، تمام معاملے کی انکوائری ہورہی ہے، وزیر داخلہ تمام ثبوت عوام کے سامنے پیش کریں گے۔