ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کا دام 171 روپے بڑھ کر ایک لاکھ22 ہزار 256 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1747 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔