ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو بڑادھچکا،شاہین آفریدی ایشیاکپ سے آؤٹ

Shaheen Afridi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔

فاسٹ بولر اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ممکنہ طور پر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی۔

شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔پی سی بی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللّٰہ سومرو کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے بات کی ہے اور وہ یہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں۔

ڈاکٹر نجیب اللّٰہ سومرو کے مطابق شاہین ایک بہادر نوجوان ہیں، وہ جلد بھرپور انداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

 ڈاکٹر نجیب اللّٰہ سومرو نے بتایا کہ اےسی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لئے شاہین شاہ آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی۔