عطا تارڑ نے پنجاب حکومت کو بڑی دھمکی دیدی

20 Aug, 2022 | 03:00 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  ن لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پنجاب حکومت کو وارننگ دیتے ہوئےکہ اگر (ن) لیگ کے کسی رکن کوگرفتارکیا توآپ سب کوبھی گرفتارکیا جائے گا۔

ن لیگی رہنما عطا تارڑ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ   شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جارہی ہے، پنجاب حکومت نے شہباز گل کا بدلہ لینے کے لیے ہم پرایف آئی آردرج کرائی، اگر (ن) لیگ کے کسی رکن کوگرفتارکیا توآپ سب کوبھی گرفتارکیا جائے گا۔

عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ پولیس ہمارے اراکین اسمبلی کےگھروں پرچھاپوں میں قیمتی سامان اٹھاکرلے جارہی ہے، پنجاب میں پرویزالٰہی کا راج ہے اور   پولیس بھی اراکین اسمبلی کے گھروں میں ڈکیتیاں کررہی ہے، (ن) لیگ کے اراکین پرمقدمے درج کیے جارہے ہیں، پرویز الٰہی کے لاڈلے جن کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں وہ سارا دن احکامات جاری کرتے رہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کے ملک دشمن بیانیے میں سہولت کار ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ جن لوگوں نے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے ان پر مقدمہ ہونا چاہیے، آپ نے پٹیاں باندھ کر اداکاری کی، ایک تصویردکھا دیں جس میں پرویز الٰہی پر تشدد ہورہا ہو۔

 

مزیدخبریں