سیاسی صورتحال پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

20 Aug, 2022 | 01:19 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنا اجلاس بلا لیا۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس  بلایا ہے جس میں تمام پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملک  کی مجموعی سیاسی اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے مسئلے پر بھی غور کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں مہنگائی سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور لانے کے بعد وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔

مزیدخبریں