ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کے حوالے سے بڑا فیصلہ

Shahbaz Gill
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی انجیو گرافی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے سانس کی تکلیف اور پھیپھڑوں کے مکمل چیک اپ کے لیے شہباز گل کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ،  میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیو گرافی کا فیصلہ بھی کیا ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی 8 روز کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک پمز ہسپتال میں رکھنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ شہباز گل کو تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اگر کسی کو کوئی شک ہے تو درخواست دائر کر دے۔