ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے ساتھ نا زیبا حرکت

 نیو یارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے ساتھ نا زیبا حرکت
کیپشن: gandhi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  نیو یارک کے ایک مندر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو  نا معلوم افراد نے  ہتھوڑے مار کر توڑ  دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیو یارک کے ایک مندر میں بھارت کے سابق رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کے ساتھ  نا زیبا  حرکت کی گئی ہے۔ ان کے مجسمے کو نا معلوم  افراد نے ہتھوڑے مار کر توڑ  دیا۔ نا صرف یہ بلکہ کچھ دیر بعد  انکے مجسمے پر لاتیں بھی ماڑی گئیں اور اسے گرڑا دیا   گیا۔ مجسمے پر اسپرے پینٹ سے نازیبا الفاظ بھی لکھے گئے۔

 اسی مجسمے کو دو ہفتے پہلے بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 وا ضح  رہے کہ  مہاتما گاندھی  ہندوستانی وکیل، سیاست دان، سماجی کارکن، اور مصنف رہ چکے ہیں ۔  جو ہندوستان پر برطانوی راج کے خلاف قوم پرست تحریک کے رہنما بنے۔ یوں وہ اپنے ملک کے باپ سمجھے  جانے لگے ۔