پنجاب حکومت کا 25 مئی واقعے میں ملوث پولیس افسران کیخلاف بڑافیصلہ

20 Aug, 2022 | 12:48 PM

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، پولیس سرچ وارنٹ کے ساتھ ملوث افراد کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی کر  رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی اور  ضمنی انتخابات میں اختیارات سے تجاوز کرنے پر افسران عہدوں سے ہٹا دیے ہیں، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ 30 انسپکٹرز کو فوری طور پر معطل اور نوکریوں سے برخاست کیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ 4 ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز بھی معطل کر کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرائی  جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میں خواتین پر بندوق تاننے والے سب انسپکٹر کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں