نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 50 رنز سے شکست دے دی

20 Aug, 2022 | 11:02 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 50 رنز سے شکست دے دی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈَک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت50 رنز سے کامیاب ہوئی۔ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم 48.2اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 41 اوورز میں 212 رنز کا ہدف ملا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 35.3 اوورز میں 161 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے فِن ایلن 96 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے3 وکٹیں لیں۔ سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے۔ آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں