وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

20 Aug, 2022 | 11:43 AM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیخلاف درخواست 22 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردی ،جسٹس انوار حسین شہری اختر حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا .

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نےپرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلی محمد خان بھٹی کیخلاف کیس کی سماعت بارے کاز لسٹ جاری کردی ،درخواست میں چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر فریق بنایا گیا ہے، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلی کی تعیناتی آئین و قانون کیخلاف ہے، قانون کے مطابق ایک سروس کیڈر کا افسر دوسرے سروس کیڈر میں تعینات نہیں کیا جا سکتا، محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری تعیناتی کے دو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کا پہلا سادہ نوٹیفکیشن، دوسرا نوٹیفکیشن ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کا کیا گیا، دونوں نوٹیفکیشن چودھری پرویز الٰہی کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے سے پہلے ہی جاری کیے گئے، قانون کے مطابق ڈیپوٹیشن پر بھی ایک سروس کیڈر بدل کر دوسرے سروس کیڈر میں تعیناتی پر پابندی ہے، پرنسپل سیکرٹری کی آسامی ایس اینڈ جی اے ڈی کا کیڈر ہےپرنسپل سیکرٹری کی آسامی پر صرف سول سروس یا پی ایم ایس سروس کا افسر تعینات ہو سکتا ہے، ایک غیر تعلیم یافتہ شخص کو انتہائی پڑھے لکھے سرکاری افسران کا سربراہ لگا دیا گیا ہے، غیرتعلیم یافتہ شخص کی ایک بڑے صوبے کے سرکاری افسران کے اوپر تعیناتی گڈگورننس کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 

مزیدخبریں