(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شہبازگل سے کسی قسم کی کوئی ذیادتی نہیں ہوئی۔
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نےنجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں کہ جنسی ذیادتی ہوئی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نےکوئی ذیادتی کی ہے تو اُس کے خلاف درخواست دیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے پمز اسپتال یا ریڈزون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے اس لیے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ تصاویر اور ویڈیوز میں واضح ہے کہ شہباز گِل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کانشانہ بنایا گیا۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے، شہباز گل کو توڑنے کیلئے ذلیل کیا گیا، میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔