(مانیٹرنگ ڈیسک) سلامتی کونسل نے 13 طالبان رہنماؤں کو حاصل سفری پابندیوں کا استثنیٰ ختم کردیا۔
ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل نے 2011 میں 135 طالبان رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی تھیں، 13 طالبان رہنماؤں کو دیگر ملکوں کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے سفری استثنی دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین اور روس نے طالبان رہنماؤں کی سفری پابندیوں کے استثنیٰ میں توسیع کا مطالبہ کیا ۔