(مانیٹرنگ ڈیسک) طلبا کیلئے اہم خبر، لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سپلیمنٹری امتحانات کا نام تبدیل کردیا۔
ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری امتحانات کا نام سیکنڈ سالانہ امتحان ہوگا اور سیکنڈ سالانہ امتحان میں فیل شدہ اورفریش امیدواربھی امتحان دیں سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سپلیمنٹری امتحانات میں پہلے نئے امیدوارامتحان نہیں دے سکتے تھے۔