پسوری گانے کا نیا ورژن آگیا

20 Aug, 2022 | 10:13 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کوک اسٹوڈیو افریقا نے پاکستانی گانے ‘پسوری کو نئی شکل دیتے ہوئے گانے کا    افریقی ورژن بھی پیش کردیا۔

پاکستان اور بھارت سمیت کئی ملکوں میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے کے بعد علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا پسوری اب افریقا بھی پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو افریقہ کی جانب سے اسے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔

گانے کو گلوکار مروان موسیٰ اور ریکاڈو بینکس نے گایا ہے، علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر گانے کا افریقی ورژن اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔  

واضح رہے کہ پسوری ریلیز ہونے کے بعد سے کئی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے ایک عالمی چارٹ بسٹر رہا ہے اور یہ ریمکس کے ساتھ کہاں تک جائے گا اسکا اندازہ لگانا مشکل ہے, پسوری 7 فروری کو ریلیز ہونے کے بعد سے یوٹیوب پر 330 ملین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے ۔

مزیدخبریں