(مانیٹرنگ ڈیسک) کوک اسٹوڈیو افریقا نے پاکستانی گانے ‘پسوری کو نئی شکل دیتے ہوئے گانے کا افریقی ورژن بھی پیش کردیا۔
پاکستان اور بھارت سمیت کئی ملکوں میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے کے بعد علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا پسوری اب افریقا بھی پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو افریقہ کی جانب سے اسے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔
گانے کو گلوکار مروان موسیٰ اور ریکاڈو بینکس نے گایا ہے، علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر گانے کا افریقی ورژن اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پسوری ریلیز ہونے کے بعد سے کئی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے ایک عالمی چارٹ بسٹر رہا ہے اور یہ ریمکس کے ساتھ کہاں تک جائے گا اسکا اندازہ لگانا مشکل ہے, پسوری 7 فروری کو ریلیز ہونے کے بعد سے یوٹیوب پر 330 ملین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے ۔