وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

20 Aug, 2022 | 09:42 AM

ڈیسک : وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم کے 118 سرکاری وکلا کو فارغ کردیا گیا اور 127  نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرلز سہیل محمود اور  ساجد الیاس بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جب کہ اسلام آباد میں 20 اور راولپنڈی میں 13 نئی تقرریاں کی گئیں۔

اس کےعلاوہ لاہور میں 31، ملتان 9 اوربہاولپور میں 5 وکلا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، کراچی میں 16 اور کوئٹہ میں 7 وکلا کی خدمات وفاقی حکومت نے حاصل کیں، تمام سرکاری وکلا عدالتوں میں وفاقی حکومت اور اداروں کی نمائندگی کریں گے۔

مزیدخبریں