11 ہزار بند سرکاری سکول کھولنے کا اعلان

20 Aug, 2022 | 08:45 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے 11 ہزار بند سرکاری سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

 صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے سندھ  اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ حکومت صوبے میں بند 11 ہزار سرکاری سکول کھولنے جا رہی ہے، یہ سکول اساتذہ کی کمی کے باعث بند تھے،  اب یکم اگست سے انہیں کھول دیا جائے گا، ان سکولوں میں فرنیچر نہیں ہے جو اگست سے پہلے پہنچا دیا جائے گا۔

سردار شاہ نے کہا کہ صوبے میں 41 ہزار سرکاری پرائمری سکول ہیں, ان میں سے 5 ہزار غیر فعال سکول ہیں، یہ سکول ہمارے گلے میں آگئے ہیں، ایک ایک گاؤں میں 20 ، 20 سکول ہمارے گلے میں پڑے ہیں،ان کا بوجھ خزانے پر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ساڑھے 700میوزک ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے، ہمارا ٹارگٹ 5 ہزار اسکولوں اپ گریڈ کرنا ہے، بچوں کو سکولوں میں رکھنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس کوئی بھی سائنس میوزیم نہیں ہے ، صرف اسلام آباد میں سائنس میوزیم ہے،  ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سائنس میوزیم بنانے کی اسکیم دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں