(ویب ڈیسک)لاہور میں 14 اگست کے موقع پر ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے خوفناک واقعہ سے 20 دن قبل کی سپشیل رپورٹ منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکےگریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ 400 افراد کی دست درازی کے واقعہ سے بیس دن پہلے کی سپیشل برانچ رپورٹ منظرِ عام پر آگئی ہے، پارک میں سکیورٹی صورت حال اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے چیف سیکرٹری نے 23 جولائی کو سپیشل برانچ کی رپورٹ پر جواب مانگا تھا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی سی لاہور کی جانب سے چیف سیکرٹری کے لیٹر پر رپورٹ طلب کی جبکہ سپیشل برانچ کی رپورٹ میں تاریخی پارک میں سکیورٹی ناقص انتظامات کا ذکر کیا گیا، اس کے علاوہ پی ایچ اے انتظامیہ کی خانہ پوری کی حد تک کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی اور گریٹر اقبال پارک انتظامیہ مقرر کردہ تعداد سے کم سیکیورٹی گارڈز فراہم کررہی تھی، پارک میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں تھے۔
سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں سکیورٹی کارڈ کی تعداد انتہائی کم ہے، گریٹر اقبال پارک میں بد نظامی کی بھی اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی۔
واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیاتھا،اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئےتھے۔