فیکٹری کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

20 Aug, 2021 | 09:52 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان علیم)غریبوں کے آشیانے بھاری بھرکم بوجھ تلے دب گئے، کٹاربند روڈ پر فیکٹری کی دیوار جھونپڑیوں پر گر گئی، حادثے میں ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کٹار بند روڈ پر فیکٹری کی دیوار بارش اور تیز ہوا کا دباو برداشت نہ سکی اور زمین بوس ہو کر جھونپڑیوں پر گر گئی، 40 سالہ امانت، 25 سالہ فرح اور 2 سالہ نیہا ملبے تلے دب کر چل بسے،40 سالہ خالد، 40 سالہ شبانہ، 20 سالہ اقرا اور 18 سالہ سدرہ کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا، متاثرہ خاندان بے بسی کی تصویر بنا رہا، قریبی جھونپڑیوں کے مکین بھی صورتحال پر افسردہ دکھائی دئیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہال روڈمارکیٹ میں واقع خستہ حال دکان کی چھت گرنےسے4افراد زخمی ہو گئےتھے،ریسکیو حکام کےمطابق واقعہ مغل سنٹر کے قریب واقع کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کی خریدوفروخت کے مرکز ایس جی ٹریڈرز کی دکان میں پیش آیا،جہاں آندھی چلنےکےباعث ملحقہ عمارت کی چار دیواری مذکورہ دکان کی چھت پر گری۔

جس سےدکان کی خستہ حال چھت بھی جزوی طور پر گر گئی تھی،حادثے کے باعث35سالہ آفتاب، 17 سالہ علی، 22 سالہ ثاقب اور 36 سالہ مجیب زخمی ہوئے تھے،اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں،زخمی مجیب کوموقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ، دیگر تین زخمیوں کو طبی امداد کے لئے گنگا رام ہسپتال منتقل کیاگیا تھا۔

مزیدخبریں