وزیراعظم کی رہائش گاہ پر پراسرار شے کی پرواز، پولیس ہائی الرٹ

20 Aug, 2021 | 06:36 PM

ویب ڈیسک: رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا رہائش گاہ کے اوپر فضا میں نامعلوم پراسرار شے کچھ عرصے تک پرواز کرتے رہنے کے بعد غائب ہوگئی.
رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ایک نامعلوم شے بنی گالا اور بارہ کہو کی فضاؤں میں پرواز کرتی رہی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم شے وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے علاوہ حساس تنصیبات کے اوپر بھی پرواز کرتی رہی۔ ایس ایچ او بنی گالا انسپکٹر ٹیپوسلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  اطلاع ملتے ہی دونوں تھانوں یعنی تھانہ بارہ کہو اور تھانہ بنی گالا کےپولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نے پراسرار شے کا پتہ چلانے کی کوشش کی تاہم گھنٹوں تلاش کے باوجود جب کچھ نہیں ملا تو تلاش ترک کردی گئی تاہم پولیس ہائی الرٹ ہے۔

یادرہے منگل کی رات بارہ کہو تھانے میں بھی یہی شکایت موصول ہوئی تھی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے دونوں تھانوں کے ایس  ایچ اوز کو علاقے کی سخت نگرانی کا حکم  دیا ہے۔

مزیدخبریں