ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فالج کی بڑی وجوہات کیا  ہیں؟ماہرین نے بتا دیا

 فالج کی بڑی وجوہات کیا  ہیں؟ماہرین نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک  )  سبھی جانتے ہیں کہ تندرستی ہزار نعمت ہے  اورصحت کا کوئی نعم الدل نہیں۔

بیماریوں سے بچنے کے لئے ماہرین تجاویز دیتے رہتے ہیں ،نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ دن بھر زیادہ وقت کمپیوٹر استعمال کرتے اور ٹی وی دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں تو یہ عادت فالج جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

 تحقیق کے مطابق بیداری کے دوران جسمانی طور پر کم متحرک رہنا جوان افراد میں بھی فالج کا باعث بن سکتا ہے، جس سے قبل از وقت موت یا معیار زندگی بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔

 کیلگری یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 60 سال سے کم عمر جو افراد دن میں 8 گھنٹے یا اس سے زائد وقت کمپیوٹر کا استعمال  یا ٹی وی دیکھتے گزارتے ہیں  ان سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے ہفتہ بھر میں کم از کم 150 منٹ کی معتدل جسمانی سرگرمیوں کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 9.4 سال کے دوران لگ بھگ 3 ہزار کے قریب فالج سے متاثر ہوئے، جن میں سے 90 فیصد کو شریانیں بند ہونے کی وجہ سے اس کا سامنا ہوا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 60 سال یا اس سے کم عمر افراد جو دن بھر میں 8 گھنٹے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ دن بھر میں 4 گھنٹے سے کم وقت بیٹھ کر گزارنے والوں کے مقابلے میں 4.2 گنا زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح جو لوگ 8 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں اور جسمانی طور پر بالکل متحرک نہیں ہوتے ان میں فالج کا خطرہ 7 گنا سے زیادہ ہوتا ہے۔