طالبان مذاکرات ، خواتین کو حقوق دینے کے لئے آمادہ ہیں، روس

20 Aug, 2021 | 04:50 PM

ویب ڈیسک:  روس نے کہا ہے کہ طالبان سرگرمی سے امن و امان بحال کر رہے ہیں اور مذاکرات کے لیے آمادہ ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق ماریہ زخروفا ترجمان وزارت خارجہ روس کا کہنا ہے کہ طالبان  شہریوں کے مفادات بشمول خواتین کے حقوق پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے روس کا افغانستان میں سفارت خانہ کھلا ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے  طالبان کواپنے ٹویٹ میں کہا ہے اقوام متحدہ آپ کے ساتھ ہے اور افغانستان میں امن کے حصول، مواقع پیدا کرنے اور سب کے لیے انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔  دوسری طرف امریکا نے کہا ہے کہ چودہ اگست کے بعد اب تک امریکا نے 9 ہزار افراد لوگوں کا انخلا کیا ہے آج مزید تین ہزار افراد کو نکالا گیاہے۔ نیٹو ترجمان  کے مطابق  طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد سے اب تک 18 ہزار لوگوں کو کابل سے نکالا گیا ہے دوسری طرف جرمنی نے اعلان کیا جرمنی افغان مہاجرین کی مدد کرنے والے اداروں اور گروپس کو 100 ملین یورو کی امداد فراہم کرے گا۔ اسپین نے یورپی یونین میں  افغان مہاجرین کے لئے ایک ہزار افراد کا مرکز قائم کرنے کااعلان کیا ہے۔اسپین مرکز میں ایک ہزار افراد کی گنجائش ہوگی اسپین کے وزیرخارجہ جوز مینوئل البرس کا کہنا ہےکہ یورپی یونین کے ساتھ کام کرنےوالے افغان مہاجرین کےلیے اسپین کا یہ مرکز مہاجرین اور ان کے خاندانوں کے لیے یورپی یونین کا داخلی دروازہ ہوگا برطانیہ کے وزیر دفاع جیمز ہیپی کو امید ہے کہ یہ طالبان وہ نہیں جو پہلے افغانستان پر قابض ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ  توقع ہے کہ طالبان بین الاقوامی بدنامی نہیں چاہیں گے اور اس بار ان کا رویہ مختلف ہوگا۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سابق سربراہ لارڈ جوناتھن ایوانز نے کہا ہے کہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے افغانستان مں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ دینے کے بجائے تعمیر نو پر توجہ دینا اس بڑی ناکامی کا سبب بنا ہے۔اقوام متحدہ کےا ادارہ برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر ن کی سربراہ نے  ایک انٹرویو میں کہا ہے افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک پناہ گزینوں کے لئے اپنی سرحدیں کھول دیں  انہیں باہر جانے کا رستہ نہ ملا تو ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں ۔

مزیدخبریں