سروسز ہسپتال، مریضوں کی جان خطرے میں، آکسیجن سپلائی کے87 پوائنٹس خراب

20 Aug, 2021 | 04:48 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی دشوار ہوگئی ۔

 تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی میں سنٹرل آکسیجن سپلائی کے107 میں سے87 پوائنٹس خراب ہوگئے۔ایمرجنسی میں نصب سنٹرل آکسیجن کےصرف 21 پوائنٹس آپریشنل ہیں،آکسیجن سپلائی کی ناکافی سہولت کوروناکے باعث مریضوں کےعلاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔بار بارآگاہ کرنے کے باوجود انتظامیہ آکسیجن سپلائی پوائنٹس فعال نہ کرسکی۔

  خیال رہے کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.8  ریکارڈکی گئی، گزشتہ  24گھنٹوں  کےدوران  لاہور میں کورونا سے9 افراد انتقال کرگئے  جبکہ  شہر میں کورونا کے411نئے کیسز رپورٹ ہوئے

  ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے  توملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں  کےدوران  کورونا سے مزید 70 مریض انتقال کرگئے، کورونا کے 3 ہزار 239 نئےکیسز رپورٹ  جبکہ کورونا کیسز کی مثبت شرح 6 اعشاریہ 23 فیصد رہی۔

این سی او سی کے ادادوشمار کے مطابق   ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں  کےدوران  کورونا سے مزید 70 مریض انتقال کرگئے،  51 ہزاد 982 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے  گئے جبکہ  کورونا کے 3 ہزار 239 نئےکیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کیسز کی مثبت شرح 6 اعشاریہ 23 فیصد رہی۔

 
 
 

مزیدخبریں