ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریٹر اقبال واقعہ، سرکاری رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

گریٹر اقبال واقعہ، سرکاری رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا
کیپشن: گریٹر اقبال پارک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: گریٹر اقبال پارک میں سہولیات اور سیکیورٹی کا فقدان، سپیشل برانچ اور ڈی سی آفس کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ گریٹر اقبال پارک میں آنے والوں کی سیکیورٹی نہ ہونے کا معاملہ بھی بروقت رپورٹ میں اٹھایا گیا، ڈی سی آفس کی جانب سے پی ایچ اے کی نااہلی پر مفصل رپورٹ لکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس نے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر خود ریسرچ رپورٹ تیار کرکے تئیس جولائی کو پی ایچ اے کو بھجوائی جس پر کوئی کارروائی نہ ہوئی ۔ گریٹر اقبال پارک میں آنے والوں کی سیکیورٹی نہ ہونے کا معاملہ بھی رپورٹ میں اٹھایا گیا ۔ پارک میں ڈیڑھ سو سیکیورٹی سٹاف کی تعداد پوری نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

پی ایچ اے میں سہولیات کے فقدان اور سیکورٹی تھریٹ سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ خفیہ رپورٹ میں چیف سیکیورٹی افسر محمد ضمیر اور سپروائزر رانا ارشد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ایچ اے آفس کی جانب سے چیف سیکیورٹی افسر کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا دباؤ ڈالا گیا ۔ بروقت سیکیورٹی سٹاف کے خلاف کارروائی کی جاتی تو خاتون ٹک ٹاکر والے واقع سے بچا جاسکتا تھا۔ 

دوسری جانب پنجاب پولیس نے اب تک 100سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، زیرحراست ملزموں میں سے 15 کی شناخت کی گئی اور 15ملزمان کی باضابطہ گرفتاری ڈال دی گئی، ملزموں کی شناخت نادرا کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ مزید 5 ملزموں کی شناخت کی جاچکی جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ گرفتار ملزمان سی آئی اے کی زیر حراست ہیں۔