ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستے گھروں کے بعد اب فلیٹ بھی مہنگے ہوں گے

Naya Pakistan House Scheme
کیپشن: Naya Pakistan House
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: حکومت کے سست گھروں کے بعد اب فلیٹ بھی مہنگے ہونے کو تیار ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے حکومت کے ایک اور منصوبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بننے والے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی قیمت مزید  2 لاکھ تین ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطاق پنجاب حکومت لاہور میں 650 اسکوئر فٹ کے 4 ہزار اپارٹمنٹس بنانے جارہی ہے جس کے لیے پہلے تو 2 بیڈ کے اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی لیکن اب کسنلٹنٹ نے اپارٹمنٹ کی قیمت میں دو لاکھ 3 ہزار روپے مزید بڑھانے کی استدعا کی ہے۔ ڈیزائن کنسلٹنٹ کی جانب سے حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تعمیراتی میٹریل مہنگا ہونے پر فلیٹ کی تعمیر پر مزید اضافی اخراجات آرہے ہیں جس پر اب مجموعی طور پر فلیٹ کی قیمت بھی بڑھائی جائے۔

فلیٹ کی صرف تعمیر پر پہلے 22 لاکھ 47 ہزار 410 روپے کا تخمینہ تھا لیکن ڈیزائن کسلٹنٹ نے اب 24 لاکھ 50 ہزار 710 روپے کا تخمینہ لگایا ہےجبکہ فلیٹ کی تعمیر پر دیگر تعمیراتی چارجز اور ٹیکس اس کے علاوہ ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اب ایک فلیٹ 29 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہو جائے گی۔ محکمہ ہاؤسنگ نے ڈیزائن کسلٹنٹ کی جانب سے نئی قیمتوں کے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں اس کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا اور اگر یہ سمری منظور کرلی جاتی ہے تو اس کا براہ راست بوجھ فلیٹ لینے والے پر پڑے گا جبکہ اس سے قبل کم آمدن والے افراد کے لیے تین مرلے کے گھروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔