نئی انٹری ٹیسٹ پالیسی ,پی یو کی اکیڈیمک کونسل کا اجلاس طلب

20 Aug, 2021 | 02:27 PM

سٹی 42؛  بی ایس کی سطح پر داخلوں کیلئے ایچ ای سی کی نئی انٹری ٹیسٹ پالیسی کا معاملہ،پنجاب یونیورسٹی نے 25 اگست کو اکیڈیمک کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔
 تفصیلات کے مطابق  پنجاب   یونیورسٹی میں بی ایس کی سطح پر داخلوں کیلئے ایچ ای سی کے نئی انٹری ٹیسٹ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے پنجاب یونیورسٹی نے 25 اگست کو اکیڈیمک کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔اکیڈیمک کونسل میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور انڈرگریڈ سطح پر داخلوں کی پالیسی زیر بحث آئے گی.اکیڈیمک کونسل میں بی ایس کی سطح ہر داخلوں کے لئے ایچ ای سی کی انٹری ٹیسٹ پالیسی بھی زیر بحث آئے گی.اکیڈیمک کونسل میں نئے شعبہ جات کے نئے تعلیمی پروگرامز بھی منظور کئے جائیں گے.تعلیمی حلقوں میں ایچ ای سی کی نئی ایڈمیشن پالیسی کو ریونیو جنریشن اور طلباء پر اضافی بوجھ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں