ٹک ٹاکر لڑکی نے پولیس والوں کی وردیاں اُتروا دیں

20 Aug, 2021 | 02:10 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِصدارت گریٹر اقبال پارک معاملے پر اجلاس، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے بھی سوشل میڈیا ٹرینڈ پرگھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور انکوائری رپورٹ مکمل ہونے سےقبل  ہی ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی زیرِصدارت گریٹر اقبال پارک معاملے پر اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اس دوران ایس پی سٹی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او لاری اڈا کوبھی معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پرپہنچی جبکہ نرس کے انکارکے باوجود مقدمہ درج کیا گیا۔ 

دوسری جانب خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے وا لے  افسوسناک  واقعے کی انکوائری کیلئے آئی جی پنجاب نے تین رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔اس تین رکنی اعلی افسروں پرمشتمل کمیٹی کے 1رکن تبدیل کردیا گیا ہے، اب ڈی آئی جی ملک یوسف کی جگہ آر پی او انعام وحید کو کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

عائشہ اکرم کا نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال سے میڈیکل کروا لیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عائشہ کے پورے جسم پر درجنوں اسکریچز اور نیلگوں کے واضع نشانات موجود ہیں۔ سینے کے دائیں طرف تین اسکریچز ہیں، بائیں بازو پر اور کہنی کے اوپر بھی تین اسکریچز ہیں۔ 

مزیدخبریں