ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے جسم پر تشدد کے کہاں کہاں نشانات؟ میڈیکل رپورٹ آگئی

20 Aug, 2021 | 03:30 PM

Sughra Afzal
Read more!

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور مینار پاکستان میں 400  اوباش نوجوانوں کے ہاتھوں دست درازی اور تشدد کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کی میڈیکل پورٹ  آگئی۔  

ذرائع کے مطابق لاہور مینار پاکستان میں 400 ملزموں کے ہاتھوں دست دراز ی اور تشدد کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ کا میڈیکل نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال سے کروا لیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عائشہ کے پورے جسم پر درجنوں اسکریچز اور نیلوں کے واضع نشانات موجود ہیں، جب کہ سینے کے دائیں طرف تین اسکریچز ہیں، بائیں بازو پر اور کہنی کے اوپر بھی تین اسکریچز ہیں۔

رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ متاثرہ لڑکی کی کمر اور دونوں پاؤں پر بھی اسکریچز ہیں، پورے جسم پر 13 نشانات واضح ہیں جب کہ درجنوں نیلگوں نشانات ہیں، لڑکی کے دونوں کانوں پر بھی سوجن پائی گئی اور گردن پر نوچنے کے نشانات ہیں۔

یاد رہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان پر  ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے اب تک 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان میں سے15 کی شناخت کی گئی، 15ملزمان کی باضابطہ گرفتاری ڈال دی گئی، ملزمان کی شناخت نادرا کی مدد سے عمل میں لائی گئی، مزید5 ملزمان کی شناخت کی جاچکی، جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، گرفتار ملزمان سی آئی اے کی زیر حراست ہیں۔

مزیدخبریں