ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی، ڈولفن اہلکار نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

Minar-e-Pakistan Incident-
کیپشن: Minar-e-Pakistan Incident-
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے گریٹر اقبال پارک پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کے واقعے پر سب سے پہلے رسپانس کرنے اور موقع پر پہنچنے والےڈولفن اہلکار نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یوم آزادی 14 اگست کے روز شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 400 منچلوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیے، ہوا میں بال کی طرح اُچھالتے رہے،مینار پاکستان موقع پر مدد کے لیے پہنچنے والے ڈولفن اہلکار زمان قریشی کا بیان بھی سامنے آ گیا ۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملتے ہی روانہ ہو گئے تھے لیکن مینار پاکستان پر رش کی وجہ سے پہنچنے میں30 منٹ لگ گئے، مینار پاکستان گیٹ سے اسٹیج تک پہنچنے میں 30منٹ لگے۔

زمان قریشی نے بتایا کہ جب ہم پہنچے تو لڑکی کو 500 سے 700 لوگوں نے  گھیرا ہوا تھا، قریب پہنچے تو  لڑکی برہنہ اور نیم بے ہوش تھی،قریب موجود لڑکوں سے قمیض لے کر لڑکی کو پہنائی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتک100سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، زیرحراست ملزمان میں سے15 کی شناخت کی گئی، 15ملزمان کی باضابطہ گرفتاری ڈال دی گئی، ملزمان کی شناخت نادرا کی مدد سے عمل میں لائی گئی، مزید5 ملزمان کی شناخت کی جاچکی، جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، گرفتار ملزمان سی آئی اے کی زیر حراست ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer