تبدیلی سرکار نےبچوں کی خوشیاں چھین لیں

20 Aug, 2021 | 01:10 PM

سٹی 42:  بزدار  حکومت کا بچوں کیلئے تحفہ، پنجاب کے تمام وائلڈ لائف پارکس کے ٹکٹ فیس میں 20روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
 تفصیلا کے مطابق  محکمہ وائلڈلائف  کی جانب سے چڑیا گھر، زوسفاری سمیت دیگر  پنجاب بھر کےپارکس میں داخلی ٹکٹ  اضافہ کردیا گیا جس کے بعد  چڑیا گھرمیں بڑے افراد کی ٹکٹ40 سے بڑھا کر60 روپے،  بچوں کی ٹکٹ 20سے بڑھا کر40 روپے، زو سفاری میں بچوں کی ٹکٹ 10سےبڑھا کر30کر دی گئی جبکہ  لاہور زو سفاری میں بڑوں کی ٹکٹ 20سےبڑھا کر 50کر دی گئی، زوسفاری میں طلبا کی ٹکٹ 30 روپے کر دی گئی اس سےقبل سانپ گھر کوٹھیکے پر دے کر ٹکٹ 50روپے رکھی گئی تھی جبکہ  چڑیا گھر میں پارکنگ کی ٹکٹ کی مد میں بھی کچھ ماہ قبل اضافہ کیا گیا۔

مزیدخبریں