ویب ڈیسک: آئے روز سوشل میڈیا پر طرح طرح کی ویڈیوز شیئر ہوتی رہتی ہیں تاہم کچھ ویڈیوز ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ شیئر کیا۔ اپنے اس ٹویٹ پر ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے عزادار اپنے آبائی علاقوں کو جارہے تھے۔اس دوران ایک عزادار ٹرین پر سفر کے دوران نیچے گر گیا۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس جوان کی حاضر دماغی نے اس نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔ ٹویٹر صارفین کے مطابق یہ واقعہ 8 محرم الحرام کو پیش آیا تھا۔